27 جولائی 2018 - 11:21
یمنی فورسز کا ابو ظہبی ايئر پورٹ پر صماد 3 نامی ڈرون کے ذریعہ حملہ

یمنی فورسز اور قبائل نے ابو ظہبی ايئر پورٹ پر صماد 3 نامی ڈرون کے ذریعہ حملہ کردیا ۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل نے ابوظہبی ايئر پورٹ پر صماد 3 نامی ڈرون کے ذریعہ حملہ کردیا ۔ یمنی فورسز نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج نے صماد 3 نامی ڈرون کی رونمائی کرتے ہوئے اس کے ذریعہ ابو ظہبی ایئر پورٹ کو نشانہ بنایا ہے۔
ابو ظہبی کے حکام نے حملے کی تائيد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پروازوں کے پروگرام میں کوئی خلل ایجاد نہیں ہوا ۔ یمنی فورسز نے اس سے قبل صماد 2 نامی ڈرون کےذریعہ سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی عرب کی تیل کی کمپنی ارامکو کو نشانہ بنایا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/169